اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں …
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 42 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 750 روپے 52 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 734 روپے 92 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 926 روپے 54 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 62 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے اور قیمت فروخت 285 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔








