انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ، 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔چیمپئن شپ میں پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔ پاکستانی …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔چیمپئن شپ میں پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو شکست دیکر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاختتامی تقریب میں کہا کہ میں پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کے تعاون سے یہ چیمپئن شپ ممکن ہوئی۔عالمی باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کی سپورٹس سافٹ پاور اور خطے میں باکسنگ کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔عالمی سطح کے ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں باکسنگ جیسے کھیلوں کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں