انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کھلاڑیوں کی حتمی فہرست یکم اگست کو جاری کی جائے گی

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) یوتھ اولمپک کوالیفکیشن راﺅنڈ اختتام پذیر ہوگیا ہے تاہم انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کھلاڑیوں کی حتمی فہرست یکم اگست کو جاری کی جائے گی، قومی کھلاڑی قیصر خان نے مکاﺅ میں ہونے والے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر یوتھ اولمپک کےلئے ان کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔ پیر کو”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان جوڈوفیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے بتایا کہ فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو یوتھ اولمپیک کے کوالفیکیشن راﺅنڈ کے مقابلوں میں اتار تھا جس میں ان کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ آخری دو کوالیفکیشن راﺅن©ڈ کے مقابلوں میں ہانگ کانگ میں ہونے والے ایشین کپ کیڈٹ چیمپین شپ میں کانسی کاتمغہ حاصل کیا تھا جبکہ آخری مکاﺅ کیڈٹ چیمپین شپ چاندی کاتمغہ جیت کر عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کی۔