اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) جاری مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 88 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایس ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ءکے دوران کمپنی کو 1160 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جبکہ جاری مالی …
انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 88 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) جاری مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 88 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایس ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ءکے دوران کمپنی کو 1160 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران آئی ایس ایل کا خالص نفع 2182 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 88 فیصد کے نمایاں اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی گذشتہ سال کیلئے پہلی ششماہی کی آمدن 2.67 روپے کے مقابلہ میں 5.02 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔









