لاہور۔13جون (اے پی پی):انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)کے زیر اہتمام ” بریج” پراجیکٹ کے وفد نے جمعرات کے روز واہگہ کے علاقے میں مختلف بھٹہ خشت کا تحقیقی دورہ کیا-
وفد میں پروجیکٹ ڈائریکٹر فیصل اقبال ، عون ساہی، کامران ساقی ،ضیا الرحمن ،عامر ملک، غلام مصطفی و دیگر شامل تھے ۔اس موقع پر وفد نے بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات بارے جائزہ لیا۔دورے کا مقصد جبری مشقت کے خاتمے کے لیے تحقیق کرنا تھا-