انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 4 فیصد کمی

64
Pakistan Cotton Yarns Association
Pakistan Cotton Yarns Association

نیویارک ۔ 3 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 4 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث روئی کی طلب میں کمی ہے۔ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کے لیے سودے 2.65 سینٹ (4.25 فیصد ) کم ہوکر 59.72 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 30630 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 7597 گانٹھیں زیادہ ہیں۔