اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی ”انٹرٹیکسٹائل شنگھائی“ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 2مئی 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روز عالمی تجارتی نمائش 27 تا 29 ستمبر 2018ءکو شنگھائی میں منعقد ہوگی جس میں بٹنز‘ لیس ‘ ایمبرائیڈری ‘ دھاگے ‘ …
”انٹرٹیکسٹائل شنگھائی“ عالمی تجارتی نمائش کے لئے 2 مئی 2018ءتک درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی ”انٹرٹیکسٹائل شنگھائی“ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 2مئی 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روز عالمی تجارتی نمائش 27 تا 29 ستمبر 2018ءکو شنگھائی میں منعقد ہوگی جس میں بٹنز‘ لیس ‘ ایمبرائیڈری ‘ دھاگے ‘ لیبلز ‘ ہینڈ ٹیگز‘ فلیشن اسیسریز‘ تیار ملبوسات‘ اسپورٹس‘ فیبرکس ‘ ٹیکسٹائلز اور وول و خواتین کے ملبوسات تیار و برآمدات کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکےں گے۔








