انٹرڈویژن کھیلتا پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دانش کلب میانوالی نے جیت لیا

سرگودھا۔ 27 نومبر (اے پی پی):انٹرڈویژن کھیلتا پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب علی عامر ہاکی گراؤنڈسرگودھامیں منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ تھیں۔جن کا استقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور، تحصیل سپورٹس آفیسر شہر یار سیال، تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال اور شیخ فاروق نے کیا۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑکو تمام ڈویژن بھر سے آنیوالی مہمان ٹیموں کا تعارف …

سرگودھا۔ 27 نومبر (اے پی پی):انٹرڈویژن کھیلتا پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب علی عامر ہاکی گراؤنڈسرگودھامیں منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ تھیں۔جن کا استقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور، تحصیل سپورٹس آفیسر شہر یار سیال، تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال اور شیخ فاروق نے کیا۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑکو تمام ڈویژن بھر سے آنیوالی مہمان ٹیموں کا تعارف کروایا گیا۔ٹورنا منٹ کا افتتاحی میچ فاطمہ کلب سرگودھا اور دانش کلب میانوالی کے درمیان کھیلا گیا جو دانش کلب میانوالی نے سخت مقابلے کے بعد 2کے مقابلے میں 3 سے جیت لیا۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔کھیلتا پنجاب گیمز میں نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلو ں کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہے جسکا عملی ثبوت کھیلتا پنجاب مہم کی صورت میں ہے جس سے بچوں کی جسمانی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی اور بچوں کو قومی و بین الاقومی کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظورکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے جن طلباکو پہلے مواقع میسر نہیں آتے تھے انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا گیا تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کے جوہر دیکھا سکیں تمام ٹورنامنٹس کو انتہائی صاف و شفاف طریقے سے کروایا جا رہا ہے ۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔