انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگیا

کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں9پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 110.53روپے سے گھٹ کر110.52روپے اور قیمت فروخت110.63روپے سے گھٹ کر110.54روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر …

کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں9پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 110.53روپے سے گھٹ کر110.52روپے اور قیمت فروخت110.63روپے سے گھٹ کر110.54روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید111.80روپے سے کم ہو کر111.70روپے اور قیمت فروخت112.10روپے سے کم ہو کر112روپے ہو گئی۔