اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 21 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 12 پیسے رہی، کویتی دینار کی 909 روپے 86 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 281 روپے ریکارڈ کی گئی۔