انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک …

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 22 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 08 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 43 پیسے رہی، کویتی دینار کی 911 روپے 33 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 15 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں