انٹر میامی کا پیراگوئے کے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا سے معاہدہ

انٹر میامی کا پیراگوئے کے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا سے معاہدہ

واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکی میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس)کے معروف کلب انٹر میامی نے ریور پلیٹ کے ساتھ پیراگوئے سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا کی خدمات حاصل کرنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔

شنہوا کے مطابق انٹر میامی کے مطابق 24 سالہ کھلاڑی میٹیاس گالارزانے ابتدائی طور پر 4 ماہ کے لون معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں آگے چل کر انہیں مستقل خریدنے کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ سال 2022 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے والے میٹیاس گالارزا اب تک پیراگوئے کی قومی ٹیم کی طرف سے 19 میچز کھیل چکے ہیں۔

مزید خبریں