انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلباء نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہِ کیا۔سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا جہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور ایوان بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو ایوان بالاء کے قانون …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلباء نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہِ کیا۔سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا جہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور ایوان بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو ایوان بالاء کے قانون سازی کے عمل اور کام کے طریقہ کار پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ کی کارکردگی، پارلیمانی روایات اور جمہوری عمل کے بارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں، وفد نے سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی،سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو یادگار اور مفیدقرار دیا۔