انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان22 جون بروز سوموار 10 بجے جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے
انچارج وفاقی محتسب ریجنل سیالکوٹ میں عوامی شکایات سماعت فرمائیں گے

مزید خبریں
سیالکوٹ ،18 جون (اے پی پی):انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان22 جون بروز سوموار 10 بجے جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے۔ اُس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات گیپکو، پاسپورٹ آفس، نادرا، این سی سی آئی اے، پوسٹل لائف انشورنس، پاکستان پوسٹ آفس، سٹیٹ لائف انشورنس، ایف آئی اے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، اے جی پی آر اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔
جس کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس بارے میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔ انچارج ریجنل آفس گوجرانوالہ اسی روز ریڈیو پاکستان ایف ایم 101، سیالکوٹ میں وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہی پروگرام بھی کریں گے اور لائیو کالرز کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔یہ ریڈیو پروگرام 2 سے 3 بجے انصاف آپ کی دہلیز پر کے عنوان سے نشر ہو گا۔








