انڈر 19ورلڈ کپ، پاکستان کو پانچ بار فائنل،دو بارسیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل،تیسری بار عالمی اعزاز حاصل کرنے کا خواہاں

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی میں دو سابق چیمپئن ٹیمیں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ شامل ہیں جس کے باعث یہ گروپ نہایت دلچسپ دکھائی دیتا ہے، پاکستان ایشیاء کپ میں شاندار کامیابی کے بعد بھرپور اعتماد کے ساتھ ٹورنامنٹ میں داخل ہو رہا ہے اور 2004 اور 2006 کے بعد تیسرا عالمی اعزاز حاصل کرنے کا …

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی میں دو سابق چیمپئن ٹیمیں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ شامل ہیں جس کے باعث یہ گروپ نہایت دلچسپ دکھائی دیتا ہے، پاکستان ایشیاء کپ میں شاندار کامیابی کے بعد بھرپور اعتماد کے ساتھ ٹورنامنٹ میں داخل ہو رہا ہے اور 2004 اور 2006 کے بعد تیسرا عالمی اعزاز حاصل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ انگلینڈ کی واحد کامیابی 1998 میں رہی تھی، زمبابوے جو پہلی ایڈیشن کے سوا تمام ٹورنامنٹس میں شریک رہا ہے اور اسکاٹ لینڈ جو گیارہویں بار ایونٹ میں حصہ لے رہا ہے اس گروپ کو مزید مسابقتی بنا رہے ہیں.

انگلینڈ جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی پانچ مستقل ٹیموں میں شامل اور حالیہ برسوں میں 2022 کا فائنل کھیل چکا ہے تاہم 2024 میں سپر سکس مرحلے میں ناکام رہا،ٹیم کی قیادت سمرسیٹ کے تھامس ریو کر رہے ہیں جبکہ ناٹنگھم شائر کے آل رائونڈر فرحان احمد سمیت جیمز منٹو اور آئزک محمد جیسے کائونٹی تجربہ رکھنے والے کھلاڑی سکواڈ کا حصہ ہیں، انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے میں سات میچوں کی سیریز 5-2 سے ہار کر آیا ہے، پاکستان نے انڈر 19 ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جہاں سمیر منہاس نے فائنل میں 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 471 رنز بنائے، پاکستان پانچ بار فائنل کھیل چکا اورگزشتہ چار میں سے تین ٹورنامنٹس میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر چکا ہے.

اسکاٹ لینڈ نے یورپ کوالیفائر میں پانچوں میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا جہاں نیدرلینڈز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں فنلے جونز نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ٹیم کی قیادت تھامس نائٹ کریں گے اور وہ 2014 کے بعد گروپ مرحلے میں پہلی فتح کے حصول کے لیے پرعزم ہے،اسی طرح میزبان زمبابوے گھریلو کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا جس کی قیادت سمباراشے موڈزینگیرے کر رہے ہیں اور کوچ سابق آل رائونڈر ایلٹن چیگمبوراہیں، ٹیم میں کیان اور مائیکل بلگناٹ جڑواں بھائی بھی شامل ہیں جن کے والد اینڈی بلگناٹ طویل عرصے تک زمبابوے کی نمائندگی کر چکے ہیں، حالیہ سہ فریقی سیریز میں اگرچہ زمبابوے کامیابی حاصل نہ کر سکا تاہم میڈیم پیسر شیلٹن مازوٹوریرہ نے11 وکٹیں لے کر متاثر کیا، گروپ سی کے میچز 15 جنوری کو زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ، 16 جنوری کو انگلینڈ اور پاکستان، 18 جنوری کو زمبابوے اور انگلینڈ،19 جنوری کو پاکستان اور اسکاٹ لینڈ، 21 جنوری کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ اور 22 جنوری کو زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔