انڈر18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے شیڈول کا اعلان

ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر18 ایشیا کپ2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر18 ایشیا کپ2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔ مینز ایونٹ کے مقابلوں میں9 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں بھارت، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان کو رکھا گیا ہے۔

پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین شامل ہیں۔گرین شرٹس ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 30 مئی کو چین کے خلاف کھیلے گا، دوسرے میچ میں 31 مئی کو ملائیشیا کے مد مقابل ہوگا ،تیسرا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔ شیڈول کے مطابق گروپ مرحلے کے میچز یکم جون تک جاری رہیں گے ۔