انڈونیشیا، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی

جکارتہ ۔05 اکتوبر(اے پی پی) انڈونیشیا میں28 ستمبر کو آنے والے زلزلے اور سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1558 ہو گئی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امدادی ورکروں نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ ابھی بھی کئی علاقوں میں امدادی عمل شروع نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب غیر ملکی امداد کے پہنچنے کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رفتار …

جکارتہ ۔05 اکتوبر(اے پی پی) انڈونیشیا میں28 ستمبر کو آنے والے زلزلے اور سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1558 ہو گئی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امدادی ورکروں نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ ابھی بھی کئی علاقوں میں امدادی عمل شروع نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب غیر ملکی امداد کے پہنچنے کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رفتار بھی تیز ہو گئی ہے۔ اب تک امریکا اور برطانیہ سمیت 11 ملکوں کے بیس ہوائی جہاز امدادی سامان لے کر انڈونیشیا پہنچ چکے ہیں۔ انڈونیشیا نے17 مختلف ممالک کی امداد قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں