ایشین گیمزمینز ہاکی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ،سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت پہلے سیمی فائنل میں نبردآزما ہوں گے

ایشین گیمزمینز ہاکی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ،سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت پہلے سیمی فائنل میں نبردآزما ہوں گے

ناگویا۔29ستمبر (اے پی پی):آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان ،بھارت،ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ شنہوا کے مطابق ایشین گیمز 2026 کے مقابلے آئچی ناگویا ،جاپان میں جاری ہیں، جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان ،بھارت،ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، جس کے دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پہلا سیمی فائنل میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ گیفو پریفیکچرل گرین سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل میچ ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے درمیان اسی مقام گیفو پریفیکچرل گرین سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ مینز ہاکی ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔