انڈونیشیا، صوبے نوسا ٹینگارا میں 5.7 شدت کا زلزلہ

68
Earthquake
Earthquake

جکارتا۔ 23جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے نوسا ٹینگارا میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات و جیو فزکس ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 2بج کر 35 منٹ پر آیا۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز فلوریس تیمور ضلع کے سب ڈسٹرکٹ لارنٹوکا سے 100 کلومیٹر شمال مغرب میں سمندر کی تہہ کے نیچے 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے نے ممکنہ طور پر سونامی کو جنم نہیں دیا ۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔