صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی افضل بٹ کوپی ایف یو جےکا صدر اور ارشد انصاری کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افضل بٹ کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) کا صدر اور ارشد انصاری کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے۔

ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دیگر عہدیداران کو بھی مبارکباد دی۔صدر مملکت نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اور صحافی تنظیموں کو مل کر کام کرنا ہو گا ،

امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران صحافتی اقدار کی ترویج کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔