انڈونیشیامیں 5.3 شدت کا زلزلہ

جکارتہ۔ 21مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا کے شہر تیرنات میں 5.3کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر تیرنات کے مغربی علاقے میں اتوار کی صبح 3بجے زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزتیرنات شہر سے 60کلومیٹر دور 10کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزے کے فوری بعد کسی جانی …

جکارتہ۔ 21مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا کے شہر تیرنات میں 5.3کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر تیرنات کے مغربی علاقے میں اتوار کی صبح 3بجے زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزتیرنات شہر سے 60کلومیٹر دور 10کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزے کے فوری بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔