جکارتہ۔7نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کو ایک سکول کے قریب ہونے والے دھماکے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔ اے ایف پی کے مطابق جکارتہ پولیس کے سربراہ ایسپ ایڈی سوہری نے کہا کہ جکارتہ میں جمعہ کو ایک ہائی سکول کے قریب دھماکہ ہوا ہے اور ہمیں موصول ہونے والے ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً 54 افراد متاثر ہوئے ہیں جن …
انڈونیشیا ، سکول کے قریب دھماکہ سے 54 افراد زخمی
جکارتہ۔7نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کو ایک سکول کے قریب ہونے والے دھماکے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔
اے ایف پی کے مطابق جکارتہ پولیس کے سربراہ ایسپ ایڈی سوہری نے کہا کہ جکارتہ میں جمعہ کو ایک ہائی سکول کے قریب دھماکہ ہوا ہے اور ہمیں موصول ہونے والے ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً 54 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا جس میں جکارتہ پولیس کا ایک بم سکواڈ بھی شامل تھا ۔ پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ہم ابھی واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔








