جکارتہ۔24جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مغربی بانڈونگ ریجنسی کےڈسٹرکٹ سیساروا سب میں ہفتے کی صبح لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہفتے کو دوپہر 12 بجے تک سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، جبکہ سینکڑوں افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے یا لاپتا ہونے کا خدشہ ہے۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں …
انڈونیشیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک

مزید خبریں
جکارتہ۔24جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مغربی بانڈونگ ریجنسی کےڈسٹرکٹ سیساروا سب میں ہفتے کی صبح لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہفتے کو دوپہر 12 بجے تک سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، جبکہ سینکڑوں افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے یا لاپتا ہونے کا خدشہ ہے۔
مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو محتاط رہنے اور لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ غیر مستحکم مٹی کے باعث مزید نقصانات کا اندیشہ ہے۔








