جکارتہ۔4نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ انڈونیشیا میں آتش فشاں کے کئی بار راتوں رات پھٹنے کے بعد کم از کم چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ الرٹ کی سطح کو چار درجے والے نظام کی بلند ترین سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے بھی 6ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔