انڈونیشیا میں بین الاقوامی کُتب میلے میں سعودی عرب کی شرکت

جکارتہ ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) سعودی وزارت برائے اسلامی امور نے انڈونیشیا میں سجے 4 روزہ بین اقوامی کتب میلے میں حصہ لیا ہے۔یہ میلہ 8 ستمبر تک جار ی رہے گا۔سعودی وزارت اعتدال پسندی ، رواداری کی ثقافت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے والی نظریات پر مبنی علمی اشاعتوں کے ساتھ نمائش کے ساتھ شریک ہے۔وزارت کی جانب سے کتب میلے میں مدینے کے کنگ فہد …

جکارتہ ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) سعودی وزارت برائے اسلامی امور نے انڈونیشیا میں سجے 4 روزہ بین اقوامی کتب میلے میں حصہ لیا ہے۔یہ میلہ 8 ستمبر تک جار ی رہے گا۔سعودی وزارت اعتدال پسندی ، رواداری کی ثقافت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے والی نظریات پر مبنی علمی اشاعتوں کے ساتھ نمائش کے ساتھ شریک ہے۔وزارت کی جانب سے کتب میلے میں مدینے کے کنگ فہد کمپلیکس میں چھاپے گئے قرآن مجید کے تمام عربی ورژن اوردنیا کی متعدد زبانوں میں ترجمہ کیے ہوئے نسخوں کو بھی پیش کیا گیا ہے۔1984 سے وجود میں آنے والے اس کمپلیکس کی جانب سے اب تک 3 ارب19کروڑ 47 لاکھ 73 ہزارتین سو46 کتابیں تقیسم کی ہیں۔

مزید خبریں