انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1400 سے تجاوزکر گئی

جکارتہ۔04 اکتوبر(اے پی پی)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی پر آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چند روز قبل آنے والی ان قدرتی آفات کے نتیجے میں 2500 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز انڈونیشیا کے اس چوتھے سب سے بڑے جزیرے پر ایک آتش فشاں بھی پھٹ پڑا۔ اندازوں کے مطابق سولاویسی کے مغربی ساحل کے ساتھ ساتھ ستر ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ دنیا کے متعدد ممالک نے متاثرین کے لیے مدد کا اعلان کیا ہے۔