انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے کیس میں 24 غیر ملکیوں پر فردِ جرم عائد

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے کیس میں 24 غیر ملکیوں پر فردِ جرم عائد

جکارتہ ۔26جون (اے پی پی):انڈونیشیا کی وزارتِ توانائی کے مطابق ملک کے مالوکو علاقے میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے ایک بڑے کیس میں 24 غیر ملکی شہریوں کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق وزارت کے عہدیدار جیفری ہواے کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ گونونگ بوٹک کے علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے لیے بنیادی ڈھانچہ، سڑکیں اور پراسیسنگ یونٹس تعمیر کرنے میں ملوث تھے۔

حکام کے مطابق ان قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔وزارت نے ملزمان کی قومیت یا نکالے گئے سونے کی مقدار سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ 24 میں سے 12 غیر ملکی اب بھی حکام کی گرفت سے باہر ہیں جبکہ 12 کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں دو انڈونیشی شہریوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے دیگر واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں، جن میں غیر ملکی شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔