انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ

76
Earthquake
Earthquake

جکارتہ۔11نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کےحوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح صوبہ پاپوا کے ضلع کیمانا سے 115 کلومیٹر جنوب مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 14 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا تاہم زلزے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔