جکارتہ ۔29جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے قریب 6.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ شنہوا کےمطابق انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات، موسمی تغیرات و ارضیاتی تحقیق (بی ایم کے جی ) کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ آچے کے شہر سبانگ کے شمال مغرب میں 247 کلومیٹر دور سمندر میں واقع تھا، جب کہ گہرائی صرف 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمے کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے …
انڈونیشیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
جکارتہ ۔29جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے قریب 6.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ شنہوا کےمطابق انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات، موسمی تغیرات و ارضیاتی تحقیق (بی ایم کے جی ) کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ آچے کے شہر سبانگ کے شمال مغرب میں 247 کلومیٹر دور سمندر میں واقع تھا،
جب کہ گہرائی صرف 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمے کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے آچے کی صوبائی دارالحکومت باندا آچے اور آچے بیسار میں محسوس کئے گئے۔ یہ شدت نسبتاً کم تھی اور کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








