- Advertisement -
پڈانگ ۔ 2 جون(اے پی پی) انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،تاہم فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ مقامی محکمہ موسمیات اور امریکی ارضیاتی سنٹر کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے جمعرات کی الصبح محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے جھٹکوں کی شدت سے پڈانگ میں سوئے ہوئے لوگ اٹھ کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے ،زلزلے کا مرکز پڈانگ سے 140 کلو میٹر دور زمین کی 50 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے دارون سونامی وارنگ بھی جاری نہیں کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7231
- Advertisement -