اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے میں 17 اگست کو انڈونیشیا کے یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوٹجو، انڈونیشیائی سفارت خانے کے عملے اور انڈونیشیائی کمیونٹی کے ارکان، پروفیشنلز اور پاکستانی و غیر ملکی شہریوں نے شرکت کی۔ سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب کا آغاز صبح کی ورزش کے پر جوش سیشن …
انڈونیشیا کے سفارت خانے میں جشن آزادی کی تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے میں 17 اگست کو انڈونیشیا کے یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوٹجو، انڈونیشیائی سفارت خانے کے عملے اور انڈونیشیائی کمیونٹی کے ارکان، پروفیشنلز اور پاکستانی و غیر ملکی شہریوں نے شرکت کی۔ سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب کا آغاز صبح کی ورزش کے پر جوش سیشن کے ساتھ ہوا جس کے بعد دیگر پروگرامز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سرخ اور سفید ٹی شرٹس پہنے تقریب کے شرکا نے انڈونیشیا کے پرچم کو سلامی دی۔ انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوٹجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈونیشیائی ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔ آج جشن کا دن اور خاندان کے طور پر اکٹھے ہونے، لطف اندوز ہونے اور اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے کا وقت ہے۔ آئیے ہم اپنی روایات کی پاسداری کریں، اپنی خوشیاں بانٹیں اور اتحاد اور فخر کے ساتھ اس قومی دن کو منائیں۔انہوں نے تمام انڈونیشیائی باشندوں کو 17 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور کہا ہم انڈونیشیا کے 80ویں یوم آزادی کو وقار، خوشی اور قوم پرستی کے جذبے کے ساتھ منائیں گے۔جشن آزادی کی تقریب میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال اور فٹسال سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے ۔
شرکا کی روایتی انڈونیشین سنیکس اور ڈشز سے میزبانی کی گئی ۔انڈونیشیا کے طلبا کے ذریعہ چلائے جانے والے کھانے کےسٹالوں پر مقبول ڈشز پیش کی گئیں ۔شرکانے جشن کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں آ کر واقعی پرجوش ہیں۔ ہم انڈونیشیائی ثقافت کا تجربہ کرنے، اس کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے اور ایک ایسی کمیونٹی کے ساتھ جشن منانے آئے ہیں جو ہمیشہ متحد رہتی ہے۔تقریب کے دوران سفیر چندرا نے آئی بی ای ایکس انڈونیشیا کے مشیر اسروبودی کا پرتپاک خیرمقدم کیا جن کی ٹیم انڈونیشیا کے چھ باصلاحیت کوہ پیماؤں سمیت سکردو، گلگت بلتستان میں ٹرینگو ٹاورز سر کرنے کی خواہاں ہے ۔ تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے گئے۔








