چندی گڑھ ۔ 18 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے آج کے واحد میچ میں کنگز الیون پنجاب اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں چندی گڑھ میں مد مقابل ہونگی۔ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے، سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم اب تک تین میچ کھیل چکی ہے …
انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا

مزید خبریں
چندی گڑھ ۔ 18 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے آج کے واحد میچ میں کنگز الیون پنجاب اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں چندی گڑھ میں مد مقابل ہونگی۔ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے، سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم اب تک تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں ہی اپنے نام کرچکی ہے اس اعتبار سے سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔ جبکہ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آئی پی ایل کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔








