انگلش ٹیم کے لئے بری خبر، فاسٹ باﺅلر ڈیوڈ ویلے فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

لندن ۔ 22 اگست (اے پی پی) انگلش ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ڈیوڈ ویلے فٹنس مسائل کے باعث رواں ہفتے پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ ناٹنگھم شائر کے جیک بال کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہو گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ …

لندن ۔ 22 اگست (اے پی پی) انگلش ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ڈیوڈ ویلے فٹنس مسائل کے باعث رواں ہفتے پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ ناٹنگھم شائر کے جیک بال کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہو گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیوڈ ویلے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ڈرھم کے خلاف سیمی فائنل کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ایکسرے رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اسلئے انہیں کچھ عرصہ آرام کرنا پڑے گا اسلئے وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

Leave a Reply