انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 8 مارچ کو مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

150
English Premier Football League
English Premier Football League

لندن۔3مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 8 مارچ (ہفتہ کو)مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ناٹنگھم فارسٹ اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان دی سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ لیورپول اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ ،لیورپول میں کھیلا جائے گاجبکہ 8مارچ بروز ہفتہ کا پانچواں اور آخری میچ برینٹ فورڈ اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم ،برینٹ فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔