یواے ای،جنکو گروپ کے مالک کا فادرز انڈومنٹ مہم کے لیے 7 ملین درہم دینے کا اعلان

دبئی ۔3مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے جنکو گروپ کے مالک اور تاجر غیاث محمد غیاث نے فادرز انڈومنٹ مہم کے لیے 7 ملین درہم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وام کے مطابق فادرز انڈومنٹ مہم کا آغاز دبئی کے حکمران ، نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات میں والد وں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے اعزاز …

دبئی ۔3مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے جنکو گروپ کے مالک اور تاجر غیاث محمد غیاث نے فادرز انڈومنٹ مہم کے لیے 7 ملین درہم دینے کا اعلان کیا ہے۔

وام کے مطابق فادرز انڈومنٹ مہم کا آغاز دبئی کے حکمران ، نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات میں والد وں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے اعزاز میں کیا تھا۔ایک بلین درہم سے قائم انڈومنٹ فنڈ مہم کا مقصد غریب اور ضرورت مند والدوں کو علاج اور صحت کی اعلیٰ اور مفت دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔

یہ شراکت فادرز انڈومنٹ مہم کے لیے کمیونٹی کے مضبوط ردعمل کا حصہ ہے جو محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز کا اقدام ہے۔اس حوالے سے غیاث محمد غیاث نے کہا کہ فادرز انڈومنٹ مہم خیراتی کاموں کے لیے تحریک پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد، اداروں اور مخیر حضرات کو اپنی سماجی ذمہ داریاں نبھانے اور امارات کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کی حمایت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جس کےاثرات پوری دنیا میں محسوس ہوتے ہیں۔

مزید خبریں