عقیدت فائونڈیشن سوسائٹی کے بانی افتخار چوہان نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت،رحمت، عدل، محبت، برداشت اورحسنِ اخلاق کا کامل نمونہ ہے
نبی کریمؐ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے کامل نمونہ ہے،افتخار چوہان
ملتان۔ 24 اگست (اے پی پی):عقیدت فائونڈیشن سوسائٹی کے بانی افتخار چوہان نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت،رحمت، عدل، محبت، برداشت اورحسنِ اخلاق کا کامل نمونہ ہے، آپؐ کی حیاتِ مبارکہ کا مطالعہ صرف عقیدت کے اظہار تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی میں آپؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کا عملی نفاذ ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عقید ت فائونڈیشن سوسائٹی کے زیراہتمام عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں پیر کو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کیا۔
افتخار چوہان نے کہا نبی کریمؐ نے یتیم بچوں کے ساتھ رحم و شفقت، محبت سے پیش آنے کی تلقین کی ہے ،یتیم بچوں سے محبت سے پیش آ نے والوں کیلئے دنیا وآ خرت میں بہت اجر ہے ،ہمیں چاہیئے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنے والوں کا ساتھ دیا جائے۔حمیرا افتخار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کے ساتھ رحم و شفقت، محبت سے پیش آنا چاہیے۔









