ممبر پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ٹورازم پنجاب کا سیف سٹی سیالکوٹ ہیڈکوارٹر کا دورہ

ممبر پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ٹورازم پنجاب رانا عارف اقبال نے سیف سٹی سیالکوٹ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپریشنز کمانڈر سیف سٹی سیالکوٹ ڈی ایس پی ساجد حمید ورک نے ان کا استقبال کیا

سیالکوٹ۔ 24 اگست (اے پی پی):ممبر پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ٹورازم پنجاب رانا عارف اقبال نے سیف سٹی سیالکوٹ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپریشنز کمانڈر سیف سٹی سیالکوٹ ڈی ایس پی ساجد حمید ورک نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر انہیں سیف سٹی کے جدید مانیٹرنگ و نگرانی کے نظام، وی سی سی ایس،سمارٹ ویژن اور پبلک سیفٹی ایپ سمیت مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کوریج والے علاقوں میں جرائم کی شرح میں 84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو سی سی ڈی، پنجاب پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کاوشوں اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا نمایاں ثبوت ہے۔ممبر پنجاب اسمبلی رانا عارف اقبال نے سیف سٹی سیالکوٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، مؤثر مانیٹرنگ اور بروقت پولیس رسپانس کے ذریعے شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔