آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام،پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ پروگرام میں پاکستان بھر کے21مختلف سٹیشنز سے6ہزار150سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہیں۔ ڈاکٹرہما بقائی نے قومی سلامتی،علاقائی صورتحال،بھارت کے کردار،افغانستان اور معاشی استحکام پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ ریکٹر ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کیلئے مشکلات اور دہشت گردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مئی2025میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے سرحدی اور فضائی محاذ پر کامیابی حاصل کی ،معرکہ حق میں پاکستان نےخطے میں بھارت کے’’نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر‘‘ ہونے کے بیانیے اور اس سے جڑی سٹریٹجک سوچ کو بھی شکست دی، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظرمیں پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ اور قومی سلامتی ومعاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ناگزیرہے ۔








