لندن۔1دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا نے وولور ہیمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول ہرا دیا،لیور پول نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 0-2 گول سے شکست دی جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈنے کرسٹل پیلس کو 1-2 گول سے مات دی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال …
انگلش پریمیئر لیگ،آسٹن ولا،لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈنے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
لندن۔1دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا نے وولور ہیمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول ہرا دیا،لیور پول نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 0-2 گول سے شکست دی جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈنے کرسٹل پیلس کو 1-2 گول سے مات دی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ولا پارک،برمنگھم کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان آسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔
آسٹن ولا کی جانب سے میچ وننگ گول 67 ویں منٹ پر بوبکر کمارا نے سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ آسٹن ولا ساتویں فتح ہے اور وہ 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ لندن سٹیڈیم،لندن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں لیور پول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبردآزما تھی جس میں لیور پول کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔
الیگزینڈر اسک اور کوڈی گاکپونے ایک، ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم لیورپول کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فتح کے ساتھ لیور پول کی ٹیم میں لیگ میں ساتویں فتح بھی سمیٹ لی۔سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں نبردا ٓزما تھیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی لیگ میں یہ چھٹی فتح ہے۔ جوشوا زرکزی اورمیسن ماؤنٹ نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹریونائیٹڈکو فتح دلائی۔کرسٹل پیلس کی جانب سے واحد گول جین فلپ میٹیٹا نے 36 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 30 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے








