لندن۔17فروری (اے پی پی):آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں لیور پول اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔لیور پول کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن وانڈررز کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا جبکہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول …
انگلش پریمیئر لیگ،لیور پول اور ٹوٹنہم ہاٹ پور نے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
لندن۔17فروری (اے پی پی):آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں لیور پول اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔لیور پول کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن وانڈررز کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا جبکہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔اینفلیڈ لیور پول ،انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیور پول کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم وولور ہیمپٹن وانڈررز کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا،لوئس ڈیاز اور محمد صلاح نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم لیورپول کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وولور ہیمپٹن وانڈررز ایک گول کر سکی ، جو میتھیس کونہا نے میچ کے 67 ویں منٹ میں سکور کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی لیورپول کے پوائنٹس کی تعداد 60 ہوگئی جس نے لیورپول کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم بنا دیاہے ۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ جیمز میڈیسن نے میچ کے 13 ویں منٹ پر واحد کو کر کے اپنی ٹوٹنہم ہاٹ پور کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 12 نمبر پر موجود ہے۔








