نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، پاکستان کی آئندہ سفارتی سرگرمیوں سمیت اعلیٰ سطح کے آئندہ دوروں پر تبادلہ خیال کیا گیا

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، پاکستان کی آئندہ سفارتی سرگرمیوں سمیت اعلیٰ سطح کے آئندہ دوروں پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کی آئندہ سفارتی سرگرمیوں سمیت اعلیٰ سطح کے آئندہ دوروں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ناروے کے وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آئندہ سفارتی سرگرمیوں سے ٹھوس نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے موثر رابطہ کاری اور جامع تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔