انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی اور برینٹ فوڈنے اپنے میچز جیت لئے

لندن۔30نومبر (اے پی پی):مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں لیڈ ز یونائیٹڈکو شکست دے دی جبکہ برینٹ فورڈ کی ٹیم نے برنلے کو1-3 گول سے ہرا کر لیگ میں چھٹی فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار …

لندن۔30نومبر (اے پی پی):مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں لیڈ ز یونائیٹڈکو شکست دے دی جبکہ برینٹ فورڈ کی ٹیم نے برنلے کو1-3 گول سے ہرا کر لیگ میں چھٹی فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اتحاد سٹیڈیم،مانچسٹرکے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان مانچسٹر سٹی اور لیڈز یونائیٹڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد لیڈز یونائیٹڈکو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

مانچسٹر سٹی کی جانب سے فل فوڈن نے دو جبکہ جوسکو گیوارڈیولنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں آٹھویں فتح ہے اور وہ 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے،لیڈز یونائیٹڈ کی طرف سے ڈومینک کالورٹ لیون نے 49 ویں اور لوکاس نمیچا نے 68 ویں منٹ پر ایک،ایک گول سکور کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

برینٹ فورڈ کمیونٹی سٹیڈیم، لندن کے مقام پر کھیلے گئے ایک اور میچ میں میزبان برینٹ فورڈ اور برنلے کی ٹیمیں نبردآزما تھی جس میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برنلے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

اس فتح کے ساتھ برینٹ فورڈ کی ٹیم میں لیگ میں چھٹی فتح بھی سمیٹ لی۔ایگور تھیاگو نے دو جبکہ ڈینگو اواتارا نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم برینٹ فورڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ برنلے کی طرف سے واحد گول زیان فلیمنگ نے پنالٹی کک پر سکورکیا۔ برینٹ فورڈ کی ٹیم ٹیبل پر 19 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔

مزید خبریں