مانچسٹر یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔
انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر یونائیٹڈ کی 17ویں فتح ،برینٹ فورڈ کو1-2 سے ہرا دیا

مزید خبریں
لندن۔28اپریل (اے پی پی):مانچسٹر یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں 17ویں فتح ہے۔کیسمیرو اوربینجمن سیسکونے ایک، ایک گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ای ایس پی این کے مطابق پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کیسمیرو نے 11ویں اوربینجمن سیسکونے 43 ویں منٹ پر بالترتیب ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ برینٹ فورڈ کی ٹیم کی طرف سے میچ میں واحد گول میتھیاس جینسن نے سکور کیا۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 61 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔








