انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی کی شاندار کامیابی، سیزن کی 15ویں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر

لیورپول۔9فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان لیورپول 1-2 گول ہرا دیا،یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 15ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ …

لیورپول۔9فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان لیورپول 1-2 گول ہرا دیا،یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 15ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اینفیلڈ سٹیڈیم ،لیورپول ، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی اور میزبان لیورپول کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف میزبان لیورپول کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔مانچسٹر سٹی کی جانب سےبرنارڈو سلوا اور ایرلنگ ہالینڈنے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔میچ میں لیور پول کی جانب سے واحد گول ڈومینک سوبوسزلائی نے 74 ویں منٹ پر سکور کیا۔

یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 15ویں فتح ہے اور وہ 50 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 56 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم کے بھی 47 پوائنٹس ہیں تاہم وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔