لندن۔29اکتوبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ۔لیور پول کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ آرسنل کی ٹیم تیسرے نمبر پر برقرار ہے، مانچسٹر سٹی کی ٹیم کے اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 23 پوائنٹس ہیں،لیور پول …
انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹر سٹی کی ٹیم23پوائنٹس کے ساتھ لیورپول سے پہلی پوزیشن چھین لی

مزید خبریں
لندن۔29اکتوبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ۔لیور پول کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ آرسنل کی ٹیم تیسرے نمبر پر برقرار ہے، مانچسٹر سٹی کی ٹیم کے اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 23 پوائنٹس ہیں،لیور پول کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آرسنل کی ٹیم کے 18 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کے 33 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 9،9 میچز کھیلے لئے ہیں ۔دفاعی چیمپئن کی ٹیم 9 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 7میچز میں فتح ہوئی ہے جبکہ دو میچز ڈار ہوئے ہیں تاہم اس کو کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہےاور وہ سب سے زیادہ 23 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔
لیور پول کی ٹیم نے بھی 9 میچز کھیل لئے ہیں جن میں وہ 7 میچ جیت چکی ہے اور اس کو ایک میچ میں شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا کھیلاہے ،یہ ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔آرسنل اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے 18،18 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
چیلسی کی ٹیم کے 17 پوائنٹس ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر ہے۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے 16،16 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح ٹوٹنہام ہاٹ پور اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے 13،13 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔فلہم ،بورن مائوتھ اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں کے بھی 12، 12 مساوی پوائنٹس ہیں اور بالترتیب دسویں ،گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔








