لندن ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) پیر کو مزید آٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں وٹفورڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ آرسنل اور ویسٹ بروموچ کے مابین کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں برونلی کا مقابلہ مڈلزبرا سے ہوگا۔ چوتھا میچ چیلسی اور براﺅن ماﺅتھ کے مابین ہوگا، پانچویں میچ میں لیسٹر سٹی اور ایورٹن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، چھٹا میچ مانچیسٹر یونائیٹڈ اور سنڈرلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ ساتویں میچ میں سوانسی سٹی اور ویسٹ ہام یونائٹیڈ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی جبکہ آٹھواں میچ ہل سٹی اور مانچیسٹر سٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔