انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل ،آرسنل پہلی پوزیشن پر براجمان

لندن۔17فروری (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق اب …

لندن۔17فروری (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 57پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 53 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم بھی 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 26،26 میچز کھیل لئے ہیں ۔ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 17 میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 57 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو 16 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 53 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹن ولا کی ٹیم بھی 15 میچز جیت چکی ہے اور وہ 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 12 فتوحات کے بعد 45 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔چیلسی کی ٹیم نے بھی 12فتوحات حاصل کررکھی ہیں اور وہ 44 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔دفاعی چیمپئن لیورپول کی بھی 12فتوحات ہیں اور وہ 42 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح برینٹ فورڈکی ٹیم کی بھی 12 فتوحات ہیں اور وہ 40 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ایورٹن اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے 37،37 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔

نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 36 پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 26 میچز کھیل چکی ہے اور 26 میچز میں سے تاحال ایک فتح حاصل کر سکی ہے ۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔