انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ ،ایک اوور میں 38 رنز بن گئے

لندن۔25جون (اے پی پی):انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے۔انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سرے اور ورسیسٹر شائر کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں سرے کے بلے باز ڈین لارنس نے ورسیسٹر شائر کے سپنر بائولر شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیئے ، جس میں 4 چھکےسٹریٹ جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ …

لندن۔25جون (اے پی پی):انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے۔انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سرے اور ورسیسٹر شائر کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں سرے کے بلے باز ڈین لارنس نے ورسیسٹر شائر کے سپنر بائولر شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیئے ، جس میں 4 چھکےسٹریٹ جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔ورسیسٹر شائر کے سپنر شعیب بشیر نے ایک نوبال کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے۔

سرے کے ڈین لارنس نے پہلی اننگز کے 128ویں اوورز سے قبل اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔سرے کی ٹیم پہلی اننگز میں 490 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں ورسیسٹر شائر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں ورسیسٹر شائر کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 343 رنز درکار ہیں۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں