ٹرائی نیشنل کرکٹ سیریز کے سلسلے میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کیے ہیں
انگلینڈ، سری لنکا ون ڈے میچ کے لیے راولپنڈی پولیس کے 6 ہزار اہلکار تعینات، فول پروف سکیورٹی انتظامات

مزید خبریں
راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):ٹرائی نیشنل کرکٹ سیریز کے سلسلے میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کیے ہیں۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر تقریباً 6 ہزار پولیس افسران سکیورٹی اور ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق سینئر پولیس افسران فیلڈ میں تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کرنے کے ساتھ انہیں ضروری ہدایات بھی دے رہے ہیں۔
سٹیڈیم کے اطراف عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ میچ کے دوران فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔








