سہولت بازار رینالہ خورد کی دکانوں کی لسٹیں عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسیس کو روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنراوکاڑہ محمد اکرام ملک نے سہولت بازار اتھارٹی کو پراسیس مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ دکانوں کی الاٹمنٹ کے سلسلہ میں فی الحال کوئی مزید کارروائی نہیں کی جائے گی
سہولت بازار رینالہ خورد کی دکانوں کی لسٹیں سہولت بازار اتھارٹی کو بھجوانے کا معاملہ

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):سہولت بازار رینالہ خورد کی دکانوں کی لسٹیں عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسیس کو روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنراوکاڑہ محمد اکرام ملک نے سہولت بازار اتھارٹی کو پراسیس مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ دکانوں کی الاٹمنٹ کے سلسلہ میں فی الحال کوئی مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔
حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکانوں کی تقسیم میں ہر حقدار کو اسکا حق دیا جائے گا۔ تقسیم میں تمام قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا جائے گا، میرٹ اور شفافیت کے بغیر دکانوں کی الاٹمنٹ کا مرحلہ آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔







